مردان،رکشوں میں خواتین کو لوٹنے والے بین الاضلاعی گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

  مردان،رکشوں میں خواتین کو لوٹنے والے بین الاضلاعی گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

  



مردان (بیورورپورٹ)تھانہ سٹی پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کے دوران رکشوں میں خواتین مسافروں کو لوٹنے والا نوسر باز بین لاضلاعی گروہ کے 4افراد کو دھرلیاگیا،گرفتارہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں مسروقہ رقم اورواردات میں استعمال ہونے والی چنگ چی رکشہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس سجادخان کو ایک عرصے سے شہریوں کی جانب سے متحرک چور گروہ کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں جس پر انہوں نے ایس اپی سٹی سرکل بشیر احمد یوسفزئی کی نگرانی میں ایس ایچ او مقدم خان ہمراہ ٹیم کو سونپ دی جنہوں نے سائنسی خطوط پر ملزمان تک رسائی حاصل کرلی پولیس کے مطابق 7 رکنی چور گروہ جن میں تین مستورات اور 4 مرد شامل تھے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خواتین سواریاں بٹھاتیں اور دوران سفر گروہ کی خواتین الٹیوں کا بہانہ بناکرساتھ بیٹھی خواتین سواریوں سے زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرکے رفوچکرہوجاتے پولیس نے نوشہرہ سے تعلق رکھنے والی تین خواتین ملزمان مسماۃ ہاجرہ، سرتاج بی بی، نازیہ بی بی کے علاوہ چنگ چی ڈرائیور فیاض کو بھی گرفتارکرلیا گرفتارملزمان نے دوران انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی چنگ چی رکشہ اور لوگوں سے لوٹی گئی رقم مبلغ 60 ہزار روپے برآمد جبکہ اپنے دیگرتین شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اگل دئے جنکی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر