بونیر،پاکستان ایڈیٹر ز ایسوسی ایشن کی دو گھنٹے علامتی ہڑتال
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اکاونٹ افس بونیر میں پاکستان ایڈیٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر حیدرعلی خان استانیزے کی ہدایت پر نو سے گیارہ بجے دو گھنٹے علامتی ہڑتال جاری ہے۔ان دو گھنٹوں میں اکاونٹ افس میں کام نہیں ہورہا۔ڈسٹرکٹ اکاونٹس افس ڈگر بونیر یونین کے چئیرمین صفدر علی خان اور جنرل سیکرٹری ساجد علی نے جاری علامتی ہڑتال کے بارے میں میڈیا کو بتایاکہ ہمارے تین جائیز مطالبات جس میں 20 فیصد سیکرٹریٹ الاونس میں اضافہ۔اڈٹ الاونس اور سروس سٹرکچر شامل ہے۔ان مطالبات کی منظوری تک ہمار ا ہڑتال جاری رہیگا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اف پاکستان نے سیکرٹریٹ الاونس کے بارے میں ہمارے حق میں فیصلہ کیاہے۔مگر ابھی تک اس پر عمل درامد نہیں ہواہے۔چئیرمین صفدرعلی خان اور جنرل سیکرٹری ساجد علی نے کہا کہ اگر ہمارے صوبائی قائیدین نے جو بھی فیصلہ کیا۔ہم اس پر پورا پورا عمل کریں گے۔اور اپنے جائیز مطالبات کے حق میں کسی بھی قربانی سے دریع نہیں کریں گے۔