مہمند، وزیر اعظم جلسہ گاہ میں داخل ہوتے وقت جنگلہ گرنے سے 9 پارٹی ورکرز زخمی

    مہمند، وزیر اعظم جلسہ گاہ میں داخل ہوتے وقت جنگلہ گرنے سے 9 پارٹی ورکرز ...

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، وزیر اعظم جلسہ گاہ میں داخل ہوتے وقت جنگلہ گرنے سے 9 پارٹی ورکرز زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قبائلی ضلع مہمند کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے پارٹی ورکروں کا تانتا بندھا رہا، وزیر اعظم کی آمد سے قبل رش کی صورت میں سٹیڈیم کے حفاظتی جنگلے پر رش کے باعث دباؤ بڑھ گیا جس کی وجہ سے جنگلہ ٹوٹ گیا اور پارٹی ورکر گرنے سے 9 افراد محمد حبیب نامی 11 سالہ بچے سمیت عادل، ادریس، رمضان خان، عاصم، لعل بہادر، محمد حسن، جان گل اور چمن زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طبی امداد کی غرض سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا۔ 8 افراد کو ابتدائی طبی علاج دینے کے بعد فارغ کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی لعل بہادر کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر