متحدہ طلباء محاذگومل یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاجی دھرنا دسویں روز بھی جاری

متحدہ طلباء محاذگومل یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاجی دھرنا دسویں روز بھی جاری

  



پشاور(سٹی رپورٹر) متحدہ طلباء محاذ گومل یونیورسٹی کے عہدیداران کا پنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا پشاور پریس کلب کے سامنے دسویں روز بھی جاری رہا دھرنے کی قیادت طلباء محاذ کے عہدیداران کر رہے ہے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی میں نئے تعینات ہونیوالے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو ویلکم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ گومل میں گورنرسپیشل انکوائری ٹیم کے رپورٹ پر عمل درامد کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے طلباء نے مطالبہ کیا کہ جامعہ میں بے ظابطگیوں،جنسی حراسمنٹ اور دیگر کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ گورنر سپیشل انکوائری ٹیم کے رپورٹ پر عمل درآمد کیا جائے بصورت دیگر احتجاجی دھرنا جاری رہے گا

مزید : پشاورصفحہ آخر