شہری کا نام شیڈول فور میں ڈالنے پر سیکرٹری ہوم کو نوٹس

    شہری کا نام شیڈول فور میں ڈالنے پر سیکرٹری ہوم کو نوٹس

  



پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے شہری کانام شیڈول فورمیں ڈالنے پرسیکرٹری ہوم کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز آصف حسین نامی شہری کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کے دوران جاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارایک پرامن شہری ہے جس کی علاقے میں اپنی عزت اورساکھ ہے جبکہ اس کانام بغیر کسی وجہ سے شیڈول فور میں ڈالا گیا ہے لہذادرخواست گذارکانام شیڈول فورسے نکالنے کے احکامات جاری کئے جائیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے ابتدائی دلائل کے بعد سیکرٹری ہوم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے پندرہ دن میں ریکارڈ طلب کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر