سندھ حکومت کا محکمہ ریلوے سے صوبے میں پھاٹکوں پر گیٹ لگوانے کا مطالبہ
کراچی (این این آئی)سندھ حکومت نے محکمہ ریلوے سے صوبے میں ریلوے پھاٹکوں پر گیٹ لگوانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں ریلوے پٹڑیوں پر 30 سے زائد پھاٹکوں پر گیٹ ہی نہیں لگے۔ وفاقی وزارت ریلوے کی نااہلی کی وجہ سے پچاس سے زائد حادثات ہوچکے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کو پھاٹکس پر گیٹ لگانے کیلیے کئی باربول چکے ہیں مگرکوئی سننے کو تیار نہیں۔کئی ریلوے پھاٹکوں پر عملہ تک موجود نہیں۔ شیخ رشید نے ریلوے کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ریلوے وفاق کا محکمہ ہے پھاٹکس پر گیٹ صوبے کا نہیں بلکہ وفاق کا کام ہے۔حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو وزارت ریلوے معاوضہ بھی دینے کوتیار نہیں۔ کئی ریلوے پھاٹکوں پر ریلوے کا عملہ تک موجود نہیں ہوتا ریلوے کے تمام حادثات کے ذمہ دارشیخ رشید اور محکمہ ریلوے ہے۔ ملک بھر میں پھاٹک کا کمیو نیکیشن نظام ناکارہ ہے۔
اسماعیل راہو