مستحقین تک انکا حق پہنچائیں گے، چیئر مین احساس پروگرام

  مستحقین تک انکا حق پہنچائیں گے، چیئر مین احساس پروگرام

  



مہمند (آئی این پی) چیئر مین احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشترنے کہا ہے کہ معاشرے کے غریبوں،بے بس اور نادار طبقے کا ریاست حق ہے،ریاست مدینہ کا تصور بھی معاشرے کے نادار طبقے کی کفالت کرناہے،گزشتہ روز مہمند میں احساس کفالت کارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ مہمند کے عوام نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، مہمند میں ساڑھے چار لاکھ آبادی میں ساڑھے 17 ہزار افراد کو کفالت کے وظیفے مل رہے ہیں، تمام مستحقین تک ان کا حق پہنچائیں گے،مہمند کی 6 تحصیلوں میں 6 رجسٹریشن سینٹر قائم کئے گئے ہیں مستحقین ان سینٹرز میں اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ثانیہ نشتر

مزید : پشاورصفحہ آخر