کرنل مجیب الرحمان جیسے سپوت قومی ہیرو ہیں، نیر حسین

  کرنل مجیب الرحمان جیسے سپوت قومی ہیرو ہیں، نیر حسین

  



اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے شہید کرنل مجیب الرحمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کرنل مجیب الرحمان جیسے بہادر سپوت قومی ہیرو ہیں۔ ایک بیان میں نیر حسین بخاری نے کہاکہ قوم افواج پاکستان اور قومی سلامتی اداروں کی پشت پر ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردانہ زہنیت پیداواری نرسیوں کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد اشد ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ شہید کرنل مجیب الرحمان کا خون رنگ لائے گا اور دھرتی ماں ملک و ملت دشمنوں سے پاک ہو کر رہے گی۔

نیر حسین بخاری

مزید : پشاورصفحہ آخر