خیبر، طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، پولیو قطر ے پلانے سے بائیکاٹ

خیبر، طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج، پولیو قطر ے پلانے سے بائیکاٹ

  



ضلع خیبر (بیورورپورٹ) سلطان خیل قوم کا بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج او ربچوں کو پولیو قطرے پلانے سے بائیکاٹ کیا، مساجد میں اعلانات کر کے پولیووہکسینشن سے احتجاجاً بائیکاٹ کا اعلان کیا،اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران یوسفزئی نے کامیاب مزاکرات کر کے پولیو بائیکاٹ ختم کر دی خیبر سلطان خیل مارکیٹ پر ذخہ خیل سلطان خیل قوم نے احتجاج کرتے ہوئے پولیو سے بائیکاٹ کیا احتجاج کے دوران جماعت اسلامی ضلع خیبر کے جنرل سیکرٹری مرادحسین آفریدی و دیگر کا کہنا تھا کہ سلطان خیل قوم کے ٹیوب ویلوں سے ایک ماہ کے قریب ہوگیا ہے کہ ان کی تمام ٹیوب ویلز بند پڑے ہیں جسکی وجہ سے پانی ناپید ہو گئی ہے اور علاقہ مکین دور دراز سے سروں پے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے انہوں سے احتجاجاً پولیو مہم سے بائیکاٹ کیا ہے ضلعی انتظامیہ لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ اور ایڈیشنل کمشنر ز نے مظاہرین سے کایاب مزاکرات کر کے پولیو مہم بائیکاٹ ختم کر دی اور ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ وہ بجلی بحال کر دینگے اسی ضمن میں ٹیکسو حکام کا کہنا ہے کہانہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہے کہ ٹیوب ویلوں نے بل ادا نہیں کی ہے جسکی بناء پر ان سے بجلی کاٹ دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر