بزرگ شہریوں کے علاج کی تعلیم دینے کیلئے نصاب تیارکرنیکا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ شہریوں کے علاج معالجے کے حقوق کے تحفظ کے لئے دائردرخواست پر کالج آف فزیشنز کو نصاب کی تیاری کا حکم دیتے ہوئے اس بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس مامون رشید شیخ کے روبرو درخواست گزارشہری کی طرف سے کہا گیا کہ ملک کے تین صوبوں میں بزرگوں کے علاج معالجے کے لئے قانون موجود ہے لیکن پنجاب میں حکومت نے بزرگ شہریوں کے علاج معالجے کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی، وکیل نے آگاہ کیا کہ صوبے میں بچوں کے امراض کی تشخیص کیلئے الگ ہسپتال اور ادویات دستیاب ہیں لیکن بزرگوں کیلئے ایسی کوئی سہولت نہیں،جس پر عدالت نے بزرگ شہریوں کے علاج کی ڈاکٹروں کو تعلیم دینے کے لئے نصاب تیارکرنے کی ہدایت کردی۔