ترقیاتی منصوبوں کی پراجیکٹ مینجمنٹ میں بہتری کیلئے سفارشات منظور

  ترقیاتی منصوبوں کی پراجیکٹ مینجمنٹ میں بہتری کیلئے سفارشات منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پراجیکٹ مینجمنٹ میں بہتری کیلئے سفارشات کی منظوری دیدی گئی۔ پیر کو مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ترقیاتی منصوبوں کی پراجیکٹ مینجمنٹ میں بہتری کیلئے سفارشات کی منظوری دیدی گئی۔اعلامیہ میں کہاگیاکہ ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن جہانزیب خان نے اصلاحات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو 1987 اور 1997 کے مینوئل کے تحت چلایا جا رہا ہے،موجودہ مینوئل کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موسمیاتی تبدیلیوں اور رسکی مینجمنٹ کیلئے اقدامات نہیں لئے جا سکتے۔ موجودہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہو ئے منصوبہ بندی کمیشن نے نیا ترقیاتی فریم ورک بنایا ہے،جس سے استعداد اور انتظامی کنڑول بہتر بنانے میں مدد دے گا۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ وزارت خزانہ سفارشات کی حمایت کرتی ہے،ان سفارشات کو منظوری اور اطلاق کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی سے منظوری کیلئے بھجوایا جائے۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین اور معاون خصوصی توانائی ندیم بابر بھی موجود تھے۔
سفارشات منظور