کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امان اللہ کا تعزیتی ریفرنس

کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام امان اللہ کا تعزیتی ریفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل اور کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کامیڈی کنگ امان اللہخان کا تعزیتی ریفرنس 11مارچ بروز بدھ سہ پہر تین بجے الحمراء میں ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں شوبز انڈسٹری اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے کہا کہ امان اللہ خان کی پاکستانی سٹیج کے لئے گراں قدر خدمات ہیں۔

ان کی انہی خدمات کے اعتراف میں ان کے حوالے سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ان کی فن زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔

مزید :

کلچر -