امدادی چیک نہ ملنے سے مایوسی بڑھ رہی ہے، شوبز شخصیا ت

    امدادی چیک نہ ملنے سے مایوسی بڑھ رہی ہے، شوبز شخصیا ت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ امدادی چیک نہ ملنے کے حوالے سے فنکاروں میں مسلسل مایوسی بڑھ رہی ہے۔ اس بارے میں ان آرٹسٹوں کا کہنا ہے کہ آرٹسٹ فنڈ دوسال سے بند ہے اس دورا ن کچھ اداکاروں کو مالی امداد کے چیک دئیے گئے مگر جو ماہانہ وظیفہ لگایاگیاتھا وہ بندکردیا گیاتھا جس سے فنکار مالی مشکلات کا شکار بن چکے ہیں ان سینئر آرٹسٹوں کایہ بھی کہنا ہے کہ امدادی چیک نہ ملنے سے ان کی خوشیاں ماند پڑ چکی ہیں او روہ اپنے بچوں سے نظریں نہیں ملاپارہے ہیں۔شوبز شخصیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فنکاروں کا وظیفہ بحال کیا جائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔شاہد حمید،معمر رانا،مسعود بٹ،حسن عسکری،شانسید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،انیس حیدر،ہانی بلوچ،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،حنا ملک،انعام خان،فانی جان،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق، حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خرم شیراز ریاض،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،کوریوگرافر راجو سمراٹ،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،فانی جان،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم،نیلم منیر خان،حمیرا،عینی رباب،عروج،روبی انعم،اظہر بٹ بٹ اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ یہ وہ آرٹسٹ ہیں جنہوں نے اپنے فن کی بدولت فنون لطیفہ میں جان ڈالی مگر اب اداروں کی بے رخی کی وجہ سے کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس لئے ان کو گمنامی کے اندھیروں میں ڈوبنے سے بچایا جائے اور انہیں بھی اپنی زندگی کی خوشی سے گذارنے کا موقع دیا جائے۔

مزید :

کلچر -