فلم انڈسٹری زوا ل کا شکارہے،اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ

فلم انڈسٹری زوا ل کا شکارہے،اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ
 فلم انڈسٹری زوا ل کا شکارہے،اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ

  



لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی فلم انڈسٹری زوا ل کا شکارہے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسڑی کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں تو اس کیلئے صرف باتیں نہیں بلکہ عملی اقدامات کر نا ہوں گے ورنہ فلم انڈسڑی کے مسائل کم نہیں ان میں اضافہ ضرور ہوگا۔میں ان دنوں مختلف ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہوں۔پی ٹی وی کی پیشکش ”منجی کتھے ڈھواں“کیرئیر کا یادگار پراجیکٹ ہے۔عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے کچھ منفرد کر نا لازم ہو چکا ہے‘۔

ڈنگ ٹپاؤ پالیسی سے فلم انڈسڑی کی بحالی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

مزید : کلچر