ملک امداد حسین کی نئی فلم ”یلغار“ کی نمائش عیدالاضحی تک متوقع

    ملک امداد حسین کی نئی فلم ”یلغار“ کی نمائش عیدالاضحی تک متوقع
     ملک امداد حسین کی نئی فلم ”یلغار“ کی نمائش عیدالاضحی تک متوقع

  



لاہور(پ ر) ہدایت کار اور فلم ساز ملک امداد حسین اپنی نئی فلم ”یلغار“ جس کی نمائش عبدالاضحی تک متوقع ہے پر بڑی تیزی سے شوٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ان کے مطابق یہ فلم سیاست اور پیسے کی اس جنگ کے بارے میں ہے جس کی ابتداء تقسیم پاکستان سے ہی شروع ہو چکی تھی۔ فلم کا کچھ حصہ برطانیہ میں بھی فلمایا جائیگا۔ قطع نظر اس کے کہ ملک امداد کے 50 سالہ فلمی کیریئر میں انہوں نے اس نوعیت کی کوئی فلم نہیں بنائی جبکہ ان کی تمام فلمیں ثقافتی طرز اور برادری نظام پرمبنی ہیں۔ ان کی پچھلی سرائیکی فلم ”شموٹانگے والی“ جو کہ 2016 ء میں ریلیز ہوئی نے کافی پذیرائی پائی اور اس فلم کے چند اداکار جن میں ولی بخاری، نوید خان، چکنی، مدھو جنہیں ملک نے متعارف کرایا تھا اس نئی فلم ”یلغار“ کی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ ملک کا یہ ماننا ہے کہ جب انہوں نے اپنے فلمی دور کا آغاز بطور معاون ہدایت کار 1966ء میں اپنی سرکاری نوکری جو کہ ذوالفقار علی بھٹو کے لاہور ڈویژن کے آفس سیکرٹری کے طور پر تھی کو خیرآباد کرکے کیا۔ اس وقت سے تاحال لاہور کی فلم انڈسٹری پر صرف جٹ اور گجر برادری نوعیت کی فلمیں ہی بنتی دیکھیں ہیں۔ نامور اداکار جیسے شان اور صائمہ بھی ایک وقت سلطان راہی اور انجمن کے پرستار تھے ملک کے مطابق بدلتے ہوئے زمانے کے ساتھ شائقین کی پسند کو مدنظر رکھنا بھی بہت ضروری ہے اور اس فلم یلغار کو آنے والے وقت میں سنگ میل سمجھا جائے گا۔ ملک اس کے بعد ایک اور ہارر فلم کے بار ے میں بھی سنجیدہ نظر آتے ہیں۔

مزید : کلچر