امان اللہ کی وفات پر نامور فنکاروں کی جانب سے اظہار تعزیت

  امان اللہ کی وفات پر نامور فنکاروں کی جانب سے اظہار تعزیت

  



لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈی کنگ امان اللہ کی وفات پر پاکستان کے نامور فنکاروں کی جانب سے اظہار تعزیت،رائٹرڈائریکٹر زاہدشاہ،عمر شریف، آرٹ کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ، شہز اد رضا، شکیل صدیقی، نسیم وکی، رؤف لالہ، ہنی البیلا، سلیم آفریدی، حنیف راجہ، اختر شیرانی، عرفان ملک، علی حسن، پرویز صدیقی، سلیم شیخ، خاتون فنکاروں میں نعیمہ گرج، سلومی اور شانزے نے امان اللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، فنکاروں کا کہنا تھا کہ امان اللہ ایسے فنکار تھے جن کو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ عمر شریف کا کہنا تھا کہ امان اللہ ایک بہترین فنکار کے ساتھ ساتھ خلق خدا سے محبت کرنے والے انسان تھے، جو کسی کو بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے تھے، بڑوں کے ساتھ ادب اور چھوٹوں کے ساتھ محبت سے پیش آتے تھے، سٹیج ڈراموں کے نامور رائٹر ڈائریکٹر زاہد شاہ نے آئندہ چند روز مین امان اللہ کے یاد میں ایک تعزیتی تقریب کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ پاکستان کا اثاثہ تھے اور ایسے فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں،ان کی وفات سے سٹیج و کامیڈی کی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا، امان اللہ نے شوبز کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور دنیا کے بہت سارے ممالک میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، وہ ہمارے استا د ہیں اور رہتی دنیا تک ان کے فن کو دیا کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم کی مغفر ت اور بلند درجات کے ساتھ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

مزید : کلچر