اچھی خان کی فلم ”عشق میرا انمول“کوعیدپرریلیزکرنے کا علان

اچھی خان کی فلم ”عشق میرا انمول“کوعیدپرریلیزکرنے کا علان

  



لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اچھی خان کی نئی پنجابی فلم ”عشق میرا انمول“کوعیدالفطرپرریلیزکرنے کا علان کردیا،اچھی خان نے کہا ہے کہ فلم ”عشق میراانمول“کی شاعری اورمیوزک روٹین سے ہٹ کراوربہت ہی منفردہے۔فلم کا میوزک اور کہانی میں معاشرتی احساسات کی مکمل عکاسی کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ فلم بینوں کو اس فلم کا میوزک اور گانے بہت پسندآئیں گے، فلم میں ملٹی سٹارزکاسٹ کوشامل کیا گیا ہے،اس میگا بجٹ فلم کے مصنف وہدائیتکارباسوچودھری ہیں۔

،شاعری مشتاق علوی،اکرم خیال،ایم اے تبسم،اقبال قیصر،نذیرعباس نے لکھی ہے،میوزک ڈائریکٹراستادقادرعلی شگن ہیں،اچھی خان نے کہا کہ فلم”عشق میراانمول“کو سنسربورڈسے پاس ہونے کے بعد عیدالفطرپرملکی وغیرملکی سینماؤں میں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

مزید : کلچر