گلوکارعاطف اسلم کا بیٹے احد کی سالگرہ پر پیغام

گلوکارعاطف اسلم کا بیٹے احد کی سالگرہ پر پیغام
 گلوکارعاطف اسلم کا بیٹے احد کی سالگرہ پر پیغام

  



لاہور(فلم رپورٹر)گلوکار عاطف اسلم نے بیٹے احد کی چھٹی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام جاری کردیا۔ اداکار نے انسٹاگرام پر بیٹے احد کے ہمراہ کانسرٹ کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں احد سٹیج کے قریب کھڑے ہیں جبکہ بیک گراؤنڈ میں عاطف اسلم پرفارم کررہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی ماں کی دعاؤں نے انہیں یہاں تک پہنچایا، اور ان کے بیٹے کی دعاؤں نے انہیں گرنے نہیں دیا۔ گلوکار نے 2013 میں سارہ کے شادی کے بندھن میں بندھے اور 2014 میں پہلے بچے احد کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید : کلچر