الحمراء خوبصورت پاکستانی روایات کے اظہار کا نام ہے، اطہرعلی

  الحمراء خوبصورت پاکستانی روایات کے اظہار کا نام ہے، اطہرعلی

  



لاہور (فلم رپورٹر)ا یگزیکٹو ڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے کہا ہے کہ الحمراء خوبصورت پاکستانی روایات کے اظہار کا نام ہے،عوام کو فنون لطیفہ میں پروان چڑھانے میں الحمراء کا کلیدی کردار ہے،معیاری تفریح اور اعلی موسیقی کا فروغ اس پلیٹ فارم کا خاصہ ہے۔انھو ں نے کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل زبان وادب،موسیقی،تھیٹر،آرٹ میں عوام کے لئے ایسے نت نئے پروگرام پیش کررہا ہے جس میں شرکت کرکے لوگ فخرمحسوس کرتے ہیں،نہایت ادب دوست ماحول مہیا کیا جارہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ”انسٹومینٹل فیوژن میوزک کنسرٹ“اس کی زندہ مثال ہے۔اس پروگرام میں عوام کو منفرد اور اعلی ٰ فلیوٹ،گٹاراور طبلہ سننے کو ملا۔

عوام کی کثیر تعداد نے الحمراء کے اس پروگرام میں شرکت کی اور آرٹسٹوں کو دل کھول کرداد دی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے مزیدکہاکہ تمام فنکار ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں،باقرعباس،زیان محمداور استاد شہباز حسین بھی اپنے اپنے طور پر میوزک کے شعبے میں اعلی خدمات سرانجام رہے ہیں،الحمراء آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے آئندہ بھی ایسے پروگرام پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔پروگرام سے مشرقی اور کلاسیکی موسیقی کو فروغ ملا۔ الحمراء اور قلندرآرٹس انٹر نیشنل کی اس کاوش میں آرٹسٹوں نے پروگرام میں ایسی دھنیں پیش کی کہ حاضرین کے دل موہ لئے۔

،ایم اے تبسم نے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے بھی ایسے نعروں پر پابندی عائد کی گئی ہے، لہٰذا عورتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والوں کو چاہیے کہ وہ ایسے الفاظ کا چناؤ کریں جو ہمارے معاشرے میں قابل قبول ہوں۔

مزید : کلچر