حکومت عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول سستا کرے،عزیز الرحمن چن

حکومت عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرول سستا کرے،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی معیار کے مطابق ریلیف دے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں معمولی کمی عوام کے مذاق ہے حکومت عالمی تناسب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور ساری آمدن پٹرول سے کمانے کی بجائے کوئی اور ذرائع ڈھونڈے مہنگائی کے طوفان نے غریبوں کے لیے مصیبتوں کا پہاڑ کھڑا دیا ہے۔ مہنگے تیل کا مطلب شعبہ زندگی کی ہر چیز مہنگی، قیمتوں میں کمی کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔ اس سے مہنگائی کا گھومتا پہیہ نہیں رکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4