مغرب کی چمک کے بجائے اسلامی اقدار کا تحفظ کیا جائے،شاداب رضا

    مغرب کی چمک کے بجائے اسلامی اقدار کا تحفظ کیا جائے،شاداب رضا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے مر کزی رہنماء محمد شاداب ر ضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مغرب کی چمک دھمک کی طرف دیکھنے کی بجائے اسلامی اقدار کاتحفظ کرنا ہوگا،ملک کی تعمیر وترقی خواتین میں خواتین کا اہم رول ہے، اسلام اور ملک کے آئین کے تحت خواتین کو مکمل حقوق دینے کیلئے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے،اسلام نے عورت کو عزت ورحمت اور بلند مقام دے کردور جہالت کے اندھیروں کو ختم کیا۔

،خواتین سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہ کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں،مغرب مسلم ممالک میں عریانی اور فحاشی پھیلانے کے سازشوں میں مصروف عمل ہے،اسلام کے دشمن فحاشی پھیلا کر مسلمانوں کے ایمان کمزور حلال وحرام کی تمیز ختم کرنا چاہتے ہیں،ہمیں اسلامی آئیڈیالوجی کا تحفظ اور نیو جنریشن کو اسلامی اقدار کی طرف راغب کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،حقوق کے حصول کیلئے خواتین مارچ کے مخالف نہیں لیکن جو مارچ عریانیت اورمغرب کلچر کو فروغ اور اسلامی آئیڈیالوجی کے مخالف ہو اس کو روکنا آئینی وقانونی حق ہے،خواتین کے مذہبی سیاسی ومعاشی حقوق کا تحفظ کرنا اور انہیں سہولتیں فراہم کرنا ہونگی، ملک میں آئے روز پیداہونے والے بحران کے پیچھے استحصالی قوتوں کا ہاتھ ہے جن کے اعلیٰ کار حکومتی صفوں میں موجود ہیں،حکومت عوام کو مہنگائی وبے روزگاری سے نجات دلانے کیلئے آئی ایم ایف کی پالیسیوں کو مسترد کردے،ملک کے عوام تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں مگر حکمران عوام دوست پالیسیاں متعارف کرائے

مزید : میٹروپولیٹن 4