مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کوروکا جائے،پیر اعظم علی نعیمی

  مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کوروکا جائے،پیر اعظم علی نعیمی

  



لاہور(پ ر)محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان کوروکا جائے،حکومت کی نا قص پا لیسو ں اورحکمت عملی کے باعث عام آ دمی کا روح او ر جسم کا تعلق ٹو ٹنا شرو ع ہو چکا ہے، ریلیف کے نام پرحکومت کی طر ف سے عوام کو مسلسل تکلیف پہنچا ئی جا رہی ہے ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے مرکز ختم نبوت دارالعلوم جامعتہ الاسلام جوہر ٹاؤن میں علما ء کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

انہو ں نے مزید کہاکہ حکو مت کی ناکام پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت بہتری کی طرف جانے کی بجائے تنزلی کی طرف جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بیروزگاری کا طوفان برپا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ حکو مت نے ابھی تک آٹے،چینی کے بحران کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں نہیں لائی اور نہ ہی ان کا تعین کیا گیا ہے اس سے ثابت ہو تا ہے کہ حکو مت کے اندر مافیا موجود ہے جو اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مہنگائی کر رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4