امت مسلمہ کٹھن آزمائش سے گزر رہی ہے،پروفیسر احمد رضا

  امت مسلمہ کٹھن آزمائش سے گزر رہی ہے،پروفیسر احمد رضا

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) جامع المرکزالاسلامی والٹن روڈ پر حافظ نصیر احمدنورانی کی صدارت میں ”اتحاد اُمت“ کے عنوان سے ایک فکری نشست کا اہتمام ہوا۔ فکری نشست میں پروفیسر احمد رضا خان مفتی تصدق حسین،مولانا سعید احمد نعیم، رشید احمد رضوی، مولاناشبیر حسین فریدی،مفتی جمیل رضوی، مولانا محمد سلیم اعوان،مولانامحمد سلیم اعوان، مولانامستنصرنورانی،محمد ریاض احمد خان اور دیگر اکابرین نے شرکت کی۔ پروفیسر محمد احمد رضا خان نے کہا کہ اس وقت اُمت مسلمہ انتہائی مشکل حالات اور بڑی آزمائش سے گزر رہی ہے دنیا میں ہر طرف اُمت کو پے درپے مسائل کا سامنا ہے کشمیری و بھارتی مسلمانوں سے لے کر فلسطین و بیت المقدس تک مسلمانوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔کشمیری مسلمان 7 ماہ سے زندگی کا رشتہ جاری رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جبکہ بھارتی حکومت، افواج اور آر ایس ایس کے غنڈے کشمیریوں مسلمانوں کو زندہ درگور کرنے کے لیے ظلم و بربریت کی انتہا کرچکے ہیں۔بڑے اسلامی ممالک امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کشمیری،بھارتی اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے کوئی عملی اقدامات کرنے میں ناکام ہیں ایسے میں وطن عزیز میں بعض علماء کا مختلف موضوعات پر اختلاف ہمارے داخلی اتحاد کو بُری طرح متاثر کررہا ہے۔آج بعض عناصر اُمت میں انتشار کا باعث بن رہے ہیں یہ لوگ ایسے طے شدہ مسائل کو چھیڑا رہے ہیں جو صدیوں سے اُمت کے بڑے علماء،آئمہ اور محدثین نے طے کردیئے تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4