پی ایس ایل فا ئیو: آج لاہور میں میدان سجے گا

  پی ایس ایل فا ئیو: آج لاہور میں میدان سجے گا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن فائیو میں ایک دن آرام کے بعد(آج)منگل کوآغاز ہوگا اورآج ایک میچ کھیلا جائیگا میچ شام سات بجے شام شروع ہوگاجس میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ملتان سلطانز کی ٹیم11پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہپشاور زلمی دوسری، اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری، کراچی کنگز چوتھی، لاہور قلندرز پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھٹے نمبرپرموجود ہے۔تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پیر کو آرام کا دن تھا اور کوئی میچ نہیں کھیلا گیا،پی ایس ایل سیزن فائیو میں کوئی میچ شیڈول نہیں۔ دوسرے مرحلے کے اختتام پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے9 میچز کھیل لیے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے8،8 میچز کھیل لیے جبکہ ملتان سلطانز، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز نے 7،7 میچز کھیلے۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 11 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن کے ساتھ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔پشاور زلمی 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ کراچی کنگز نے 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کررکھی ہے جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز6، 6 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں اور چھٹے نمبرپر موجود ہیں۔دوسری جانب پی ایس ایل کے میچز 12 مارچ سے ایک بار پھر کراچی لوٹ رہے ہیں، جہاں نیشنل اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز ہوم ٹیم کراچی کنگز سے مقابلہ کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی