این بی پی پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل امریکہ میں شروع

این بی پی پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کل امریکہ میں شروع

  



کیلی فورنیا(یواین پی) ڈبلیو ٹی اے این بی پیری بس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 32 واں ایڈیشن (کل) بدھ سے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ مینز ڈبلز مقابلے 12 مارچ سے شروع ہونگے۔یہ ٹورنامنٹ انڈین ویلز ماسٹرز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مینز ایونٹ کا یہ 47 واں ایڈیشن ہوگا۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔

   اے ٹی پی ایونٹ میں اٹلی کے کھلاڑی آسٹریا کے ڈومینک تھیم مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں کینیڈین کھلاڑی بیانکا اینڈرسکیو ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ 22 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی