سوٖفیہ کینن نے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  سوٖفیہ کینن نے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  



پیرس (اے پی پی) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار، آسٹریلین اوپن چیمپئن سوفیہ کینن نے ڈبلیو ٹی اے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں جرمنی کی حریف کھلاڑی اینا لینا فریڈسم کو شکست دی۔

یکر رواں سال کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فرانس کے شہر لیون میں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں امریکہ کی نامور ٹینس سٹار، آسٹریلین اوپن چیمپئن اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ سوفیہ کینن نے جرمنی کی حریف کھلاڑی اینا لینا فریڈسم کو 6-2، 4-6 اور 6-4 سے ہرا کر ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ سوفیہ کینن کا رواں سال کا پہلا گرینڈ سلام جیتنے کے بعد دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی