میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 24 مارچ سے امریکہ میں شروع ہوگا

  میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 24 مارچ سے امریکہ میں شروع ہوگا

  



فلوریڈا (اے پی پی) میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا36 واں ایڈیشن 24 مارچ سے امریکی ریاست فلوریڈا میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ویمنز سنگلز، ویمنز ڈبلز، مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ ٹورنامنٹ میں خواتین کے مقابلے 24 مارچ سے شروع ہونگے جبکہ مردوں کے مقابلے 25 مارچ سے شروع ہونگے۔ ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ 1985 میں کھیلا گیا تھا۔ جس کا مینز سنگلز ایونٹ امریکہ کے ٹم مایوٹی نے ہم وطن حریف کھلاڑی سکاٹ ڈیوس کو شکست دیکر جیتا تھا جبکہ ویمنز سنگلز کا ٹائٹل بھی میزبان مارٹینا ماوراٹیلووا نے ہم وطن کرس ایورٹ کو شکست دیکر حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ اے ٹی پی ایونٹ میں سوئٹزرلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سب سے زیادہ گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں آسٹریلوی ٹینس سٹار ایشلے بارٹی ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ ٹورنامنٹ 5 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی