ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ الیون کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

    ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ الیون کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

  



میلبورن(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹورنامنٹ الیون کا اعلان کر دیا ہے جسکا کپتان آسٹریلیا کی میگ لنینگ کو مقرر کیا گیا ہے،ٹورنامنٹ الیون میں ایک بھی پاکستانی ویمنز کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ آسٹریلیا کی5،انگلینڈ کی4،بھارت اور جنوبی افریقہ کی ایک ایک کھلاڑی ٹورنامنٹ الیون شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اختتام پر ٹورنامنٹ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کی گئی ٹورنامنٹ الیون میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ بھارت کی شیفالی ورما کو ٹورنامنٹ الیون کی بارہویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی