ہمارے پاس سینی ٹائزر ہے، ہاتھ ملاتے رہیں گے، آسٹریلوی ٹیم

    ہمارے پاس سینی ٹائزر ہے، ہاتھ ملاتے رہیں گے، آسٹریلوی ٹیم

  



آکلینڈ(آئی این پی)کورونا وائرس کے خوف کے باعث جہاں لوگوں کو ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کرنے اور ہاتھ ملانے سے منع کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے وہیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملانے رہنے کا اعلان بھی کیا ہے۔چین میں سب سے پہلے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس اب تک دنیا کے 109ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 831 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا میں جہاں دیگر سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں وہیں کھیلوں کی سرگرمیاں مسلسل متاثر ہو رہی ہیں۔کورونا وائرس کے باعث اولمپکس گیمز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے جب کہ امریکا اور چین سمیت مختلف ممالک نے بڑے عوامی پروگرامات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔آسٹریلیا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹس لینگر کا کہنا ہے ہمارے پاس سینی ٹائزر ہیکہ آسٹریلوی کرکٹرز میچ کے دوران ہاتھ ملاتے رہیں گے۔

اور کھلاڑیوں کے ایک دوسرے سے میل جول رکھنے کے پلان میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔جسٹن لینگر نے کہا کہ ہم ہاتھ ملاتے رہیں گے کیونکہ ہمارے پاس سینی ٹائزر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی