بین ڈنک کا گیم پر توجہ مرکو زرکھنے کے لیے ”ببل“ کا استعمال

بین ڈنک کا گیم پر توجہ مرکو زرکھنے کے لیے ”ببل“ کا استعمال

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہورقلندرز کے بلے باز بین ڈنک نے کہا ہے کہ گیم پر توجہ مرکوز رکھنے کے لیے ببل کھاتا ہوں۔ کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بلے باز بین ڈنک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی جیت میں کردارادا کرنے پر بہت خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسکور کو دیکھ کر ڈگ آوٹ میں یہی سوچ تھی کہ ہم نے گیند کو میرٹ پر کھیلنا ہے، کراچی کنگز کی باؤلنگ اچھی تھی تاہم ہمارے کپتان سہیل اختر نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہ کرتا ہوں ٹیم کے لئے کھیلوں، 12 کے رن ریٹ ہونے کے باوجود دباؤ میں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے تماشائی بہت زبردست ہیں یہاں کھیل کی بہت خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ک اب ٹورنامنٹ اوپن ہوگیا امید ہے ہم جیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ببین ڈنک نے دھواں دھار اننگ کھیلی اور 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی