پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں مختلف کورسز کا اہتمام

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں مختلف کورسز ...

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں مختلف کورسز کا اہتمام کیا گیا۔ سری لنکا سے آئے ہوئے ڈاکٹر نیمتھ سنکل پورنا نے لیول ون کے بعد لیول ٹو میڈیکل کورس بھی مکمل کروایا جس میں تھائی لینڈ سے ایک لیڈی اور پاکستان بھر سے ڈاکٹرز کی اچھی تعداد نے شرکت کی جن میں حافظ شیراز ارشد (لاہور)، طلحہ عثمان (قصور)، حافظ احتشام الحق (ملتان)، محمد بن ضیا (لاہور)، طیبہ امجد (فیصل آباد)، مس یوری پارن ڈین کومن (تھائی لینڈ) شامل ہیں۔ ورلڈ رگبی کے ایجوکیٹر شکیل احمد ملک نے وہاڑی میں لیول ون اور لیول ٹو کوچنگ کورس منعقد کروایا۔ جس میں کوچز کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔ جن میں محمد عباس، منیب اختر، علی سبطین، محمد عرفان، محمد فرحان، شیخ حمزہ، عبدالمنان، محمد ساجد، رحمت علی، محمد وقار، محمد علی، محمد وسیم، علی حسین جاوید، سمیعہ گلزار، سونیا گل، سونیا مشتاق اور سمیرہ شامل تھیں۔

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت 200 کے قریب شرکاء نے کورس میں شرکت کی۔ کورس پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ اور ایجوکیٹر شکیل احمد ملک کی زیرنگرانی ہوا۔ واضح رہے کہ گیٹ ان ٹو رگبی ایشیا رگبی اور ورلڈ رگبی کا مقبول ترین پروگرام ہے جس میں سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیز کے علاوہ عام مکتبہ فکر کے لوگ بھی رگبی سیکھ سکتے ہیں۔ پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ کے مطابق پاکستان رگبی یونین کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ ہر سال ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن پروگرام پر عمل کرے اور نئے کوچز کی لاٹ تیار کرے۔ اس سال ہم نے میڈیکل کوچز پر بھی بھرپور توجہ دی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی