تمیم اقبال بنگلا دیش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

      تمیم اقبال بنگلا دیش ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان مقرر

  



ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے تمیم اقبال کو کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمیم اقبال کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ قیادت چھوڑنے والے مشرفی مرتضی کی جگہ لیں گے۔بورڈ چیف نظم الحسن کے مطابق ان کی تقرری طویل مدتی ہوگی۔ تمیم نے اب تک 3ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔ انہیں 207 میچز کھیلنے کا تجربہ ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تمیم اس فارمیٹ میں بنگلا دیش کیلئے 7ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹسمین بنے۔ اہم ذمہ داریاں ملنے پر لیفٹ ہینڈ اوپنر تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی