کوکاکولا پولو کپ آج سے لاہورپولو کلب میں شروع ہوگا

  کوکاکولا پولو کپ آج سے لاہورپولو کلب میں شروع ہوگا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام کوکاکولا پولو کپ 2020ء آج بروز (منگل) سے لاہورپولو کلب میں شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ کے مطابق نیشنل اوپن کی زبردست کامیابی کے بعد چھ گول کے اس ٹورنامنٹ میں چار بہترین ٹیمیں شامل ہیں۔ اس سال پولو کے مقابلوں میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ انہوں نے کوکاکولا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بادشاہوں کے کھیل پولو کو سپانسر کیا۔۔آج منگل کو دوپہر 2.45 پر پہلا میچ غازی پور اور ریمنگٹن فارما/گارڈ گروپ کے درمیان جبکہ دوپہر 3.45 میجک ریور اور ماسٹر پینٹس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جمعرات کو 2.45 پر میج ریور کا مقابلہ ماسٹر پینٹس سے جبکہ 3.45 کو غازی پور کا مقابلہ ریمنگٹن فارما /گارڈ گروپ سے ہوگا۔ اسی طرح اتوار 15 مارچ کو فائنل ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی