ہماری ٹیم کو ہار نے کی عادت نہیں، مالک کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز

ہماری ٹیم کو ہار نے کی عادت نہیں، مالک کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ فائیو کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کو ہارنے کی عادت نہیں ہے۔ندیم عمر نے اپنے ایک بیان میں پی ایس ایل میں جاری میچز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارنے کی عادت نہیں ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست پر دلبرداشتہ تو ہوتا ہوں۔ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل میں کبھی اس طرح کی پوزیشن میں ہماری ٹیم نہیں پھنسی، ہار کے بعد جتنا افسوس مداحوں کو ہوتا ہے اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کے پاس چانس موجود ہے، مداح مایوس نہ ہوں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن5کے 21ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8وکٹ سے شکست دی تھی۔