پی ایس ایل فائیو: راولپنڈی میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں نے میچز دیکھے

  پی ایس ایل فائیو: راولپنڈی میں ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں نے میچز دیکھے

  



راولپنڈی (آئی ا ین پی) ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے راولپنڈی میں کھیلے گئے8 میچز میں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں نے سٹیڈیم میں میچ دیکھا۔ ملتان نے تین میچوں میں 80ہزار تماشائیوں کی میزبانی کی تھی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی شائقین کرکٹ کاٹرن آؤٹ 80 فیصد،کراچی میں کھیلے گئے ابتدائی چار میچوں میں نیشنل اسٹیڈیم 90 فیصد شائقین کرکٹ سے بھرا ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے8 میچز کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والیمداحوں، مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی ایجنسیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس موقع پر پی سی بی نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کیگراؤنڈ اسٹاف کو احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں لیگ کی آٹھویں ٹیم قرار دیا ہے۔17ہزار افراد کی گنجائش کے حامل اسٹیڈیم کے دوران کھیلے گئے آٹھ میچز میں کْل ایک لاکھ سے زائد تماشائی موجود تھے۔ اگر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دیگر وینیوز پر نظر دوڑائی جائے تو ملتان نے تین میچوں میں 80ہزار تماشائیوں کی میزبانی کی تھی جبکہ دوسری لیگ کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی شائقینِ کرکٹ کاٹرن آؤٹ 80 فیصد رہا۔ کراچی میں کھیلے گئے ابتدائی چار میچوں میں نیشنل اسٹیڈیم 90 فیصد شائقینِ کرکٹ سے بھرا ہوا تھا۔چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے میچز دیکھنے کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کرنے پر پی سی بی جڑواں شہروں، راولپنڈی اور اسلام آباد، کے مداحوں کا مشکور ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی