ٹی ٹونٹی وائٹالٹی بلاسٹ کا 18 واں ایڈیشن مئی میں شروع ہوگا

    ٹی ٹونٹی وائٹالٹی بلاسٹ کا 18 واں ایڈیشن مئی میں شروع ہوگا

  



لندن (اے پی پی)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 18 واں ایڈیشن رواں سال مئی میں انگلینڈ میں کھیلا جائیگا۔ 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 28 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔ جس میں مختلف ممالک کے دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔

وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ 05 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ ایسکس ایگلزکی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی