افغانستان اور آئرلینڈکا آخری ٹی20 میچ آج کھیلا جائیگا

    افغانستان اور آئرلینڈکا آخری ٹی20 میچ آج کھیلا جائیگا

  



نئی دہلی(یواین پی) افغانستان اور آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) منگل کو گریٹر نوئیڈا سٹورٹس کمپلیکس گراؤنڈ، گریٹر نوئیڈا میں کھیلا جائے گا۔ افغانستان کو تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔میزبان ٹیم سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے افغانستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی اس کے بعد افغانستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آئرلینڈ کو 21 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔افغانستان بھارت کی سرزمین میں آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے تینوں گریٹر نوئیڈا سٹورٹس کمپلیکس گراؤنڈ، گریٹر نوئیڈا میں کھیلے جائینگے۔

   دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی