شاہدرہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، نجی کالج کا پروفیسر جاں بحق

شاہدرہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، نجی کالج کا پروفیسر جاں بحق

  



لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نجی کالج کے پروفیسر کا قتل کردیا، پولیس نے لاش نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا، تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون کے پروفیسر ذوالفقار دودھ لینے کے لئے نکلے تو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پروفیسر ذوالفقار کو 7 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی