فواد حسن فواد کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

  فواد حسن فواد کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد خلیل ناز نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی،فواد حسن فواد کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور کی جاچکی ہے،گزشتہ روزفواد حسن فواد سمیت دیگر شریک ملزمان بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔

،نیب کے پراسیکیوٹرنے کہا کہ فواد حسن فواد پر اربوں روپے کے اثاثہ جات غیر قانونی طور پر بنانے کے الزامات عائد ہیں۔

مزید : علاقائی