ہفتہ وار جنرل پریڈ

      ہفتہ وار جنرل پریڈ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر کی زیرنگرانی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی کینٹ فرقان بلال نے پریڈ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن سکواڈ، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، لیڈیز پولیس، سی آئی اے، ایلیٹ فورس، انویسٹی گیشن ونگ اور تھانہ جات کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ایس پی کینٹ فرقان بلال نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا اوراہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا۔ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر نے اس موقع پرکہا کہ جنرل پریڈ کا مقصداہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریڈ کسی بھی فورس کے ڈسپلن کا بہترین مظاہرہ ہوتی ہے۔

مزید : علاقائی