بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون دوران علاج دم توڑ گئی، تفصیلات کے مطابق 10روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی55 سالہ خاتون جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھی جو گزشتہ روز دوران علاج جانبر نہ ہو سکی،پولیس کے مطا بق خاتون کے پرس سے نکلنے والے کاغذات کے مطابق اس کا نام بشیراں بی بی ہے 55 سالہ بشراں بی بی کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش کی جا رہی ہے۔