24گھنٹوں کے دوران 951 ٹریفک حادثات رپورٹ

  24گھنٹوں کے دوران 951 ٹریفک حادثات رپورٹ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گز شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 951 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 645 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔392 معمولی زخمیوں کو جائے حادثہ پر امداد فراہم کرکے گھر بھیج دیا گیا۔حادثات میں زیادہ تر تعدادموٹر سائیکل سواروں کی ہے،اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 390 ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور38 مسافر476 اور177 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ236 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت207 متاثرین کے ساتھ پہلے ملتان83 حادثات میں 86 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد73حادثات میں 81متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی