پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سب انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سب انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب

  



لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کے 58 ملازمین کی ریٹائرمنٹ اور 248 سب انسپکٹرز کو رینک لگانے کی تقریب ہوئی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحیدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایس ایس پی ملک لیاقت، ایس پی لیگل شیخ آصف اور ایس پی ہیڈکوارٹرز جمیل ظفر بھی اس موقع پر موجود تھے، دسمبر 2019 میں ریٹائر ہونے والوں میں شیلڈز تقسیم کی کیں، ریٹائر ہونے والے ملازمین میں 3 انسپکٹر، 13 سب انسپکٹرز، ایک اے ایس آئی بھی شامل ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ریٹائرڈ پولیس ملازمین کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ہمارا اور آپ کا تعلق ختم نہیں بلکہ مضبوط ہوا۔ آپ نے اپنی زندگی کا قیمتی حصہ عوام اور محکمہ پولیس کی خدمت میں صرف کیا۔ ہمارے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ڈاکٹر انعام وحید نے اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کا رینک ملنے پر پولیس افسروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی دے کر آپ پر کوئی احسان نہیں کیا گیا بلکہ یہ آپ کا حق ہے۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید محکمانہ ترقیوں میں تیزی چاہتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اے ایس آئی اور ہیڈ کانسٹیبل کے رینک پر ترقیاں دی جائیں گی۔ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے بعد آپ کی ذمہ داریاں بھی بڑھ گئیں ہیں۔ امید ہیں کہ آپ اپنا کام محنت اور ایمانداری کے ساتھ کریں گے۔

مزید : علاقائی