ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی۔چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون کے علاقے میں مسلح ڈاکو حسیب احمد کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 9لاکھ15کی نقدی،زیورات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈیفنس بی کے علاقے میں مسلح ڈاکو عبدالمنان کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 6لاکھ 40ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے، اقبال ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو معیز اور فیملی سے 3لاکھ 20ہزار کی نقدی و زیورات، ہنجروال کے علاقے سے علی اور فیملی سے 2لاکھ 45 ہزار نقدی و زیورات،راوی روڈ میں فیصل سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 55ہزار،لٹن روڈ میں عمران سے گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی موبائل فون اور لوئر مال سے گن پوائنٹ پر اقبال سے18ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈیفنس اے اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ،نولکھا اور مزنگ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی