منشیات کیس کا ملزم بری

  منشیات کیس کا ملزم بری

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسن نے 5 کلو منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کاشف کو بری کردیا،فاضل جج نے ملزم کو فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کی روشنی میں بری کرنے کاحکم جاری کیاہے،ملزم کے خلاف اے این ایف حکام نے ننکانہ صاحب سے 5 کلو منشیات برآمد ہونے پرمقدمہ درج کرنے کے بعد مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کروارکھاتھا۔

،اس کیس کی عدالت میں باقاعدگی سے سماعت ہوئی جس کے بعد گزشتہ روز فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدجرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بری کرنے کاحکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی