جھوٹے مقدمات کے چالان بھجوانے والوں کیخلاف کارروائی

  جھوٹے مقدمات کے چالان بھجوانے والوں کیخلاف کارروائی

  



لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں جھوٹے مقدمات درج کراکے چالان عدالتوں میں بھجوانے والے افراد کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے،وہ ملزمان جن کو عدالتوں نے بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا تھا،ان کی رہائی کے بعد ایسے افراد کے خلاف 182ت پ کے تحت کارروائی کی درخواستیں دی جا رہی ہیں۔

درخواستوں میں کہا گیا کہ ان کے جیل میں گذارے دنوں کا حساب مدعی سے لیا جائے،وکلا ء کا کہنا کے جھوٹی گواہی دینے یا مقدمات درج کرانے والوں کے خلاف قانون سازی ہونی چاہیے، سیشن کورٹ اور سول کورٹ میں جھوٹے گواہ پیش کرنے اور جھوٹے مقدمات۔درج کرانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی