سینٹری کا ناقص سامان دینے پرعدالت طلبی

    سینٹری کا ناقص سامان دینے پرعدالت طلبی

  



لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے واش روم میں سینٹری کا سامان ناقص کوالٹی کا فراہم کرنے اور بعد میں تبدیل کرکے نہ دینے پر خیرالدین چائینہ سرامکس فیروز پور روڈ کے مالک کو 4اپریل کو طلب کر لیاہے،عدالت میں باغبانپورہ کے میاں محمد علی نے 10لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھاہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ اس نے واش روم کے لئے سنٹری کا سامان خریدا جو ناقص کوالٹی کا نکلا جس پر اس نے شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،

عدالت سے استدعاہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

مزید : علاقائی