جھوٹے مقدمات بنانیوالوں کے حصے میں صرف شرمندگی آئیگی:شہباز شریف

  جھوٹے مقدمات بنانیوالوں کے حصے میں صرف شرمندگی آئیگی:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے امیر مقام کی ضمانت قبل ازگرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ جنہیں صرف سیاسی مخالفین نظر آتے ہیں، خدا کرے بی آر ٹی پشاور بھی نظرآجائے۔انہوں نے کہاکہ پہلے امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کرکے دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں اور کارکنان نے ثابت قدمی کی شاندار مثال قائم کی ہے۔انشااللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی اورجھوٹے مقدمات بنانے والوں کے حصے میں صرف شرمندگی آئے گی۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -