بابا گراؤنڈ کے باہرسے غیر قانونی چیمبر ز، رکاوٹیں ختم
لاہور(نامہ نگار)لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کا ایک اچھا اقدام،سیشن کورٹ سے ملحقہ بابا گراؤنڈ کے باہرغیر قانونی تعمیرکئے گئے چیمبر زاور بڑی بڑی رکاوٹیں ختم کرادیں۔لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر جی اے طارق اور نائب صدر کرم نظام راں نے سیشن جج قیصر نذیر بٹ کے ہمراہ گزشتہ روزبابا گراؤنڈ کا دورہ کیا،اس موقع پر بابا گرونڈ کی طرف جانے والے راستے میں بنے غیر قانونی چیمبر زاور دیگر رکاوٹیں ختم کروادی گئیں۔
،جی اے طارق نے سول کورٹ کے باہر بھی ٹریفک کی رکاوٹیں ختم کرانے کااعلان کیاہے،ان کا کہناہے کہ لاہور بار کی کابینہ سے جلد میٹنگ کرکے اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔