ایس پی ہیڈکوارٹرز کا ای پولیس پوسٹ کا دورہ

    ایس پی ہیڈکوارٹرز کا ای پولیس پوسٹ کا دورہ

  



لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈکوارٹرز نے شیرا کوٹ، سگیاں پل اور نیو راوی پل پر نئی تعمیر ہونے والی ''ای پولیس "پوسٹوں کا دورہ کیااور شہر میں داخل ہونے والے افراد وگاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کا معائنہ بھی کیا۔ملک جمیل ظفر نے ناکہ جات پرمتعلقہ افسران کو لائٹس سمیت دیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجودافسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے کہا کہ زندہ دلان لاہور کو محفوظ تر شہر دینے کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔''ای پولیس پوسٹ ''جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق جدید آلات سے مزین چیک پوسٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ''ای پولیس پوسٹ'' کے ذریعے مشکوک افراد، موٹرسائیکلز اور گاڑیوں کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا ریا ہے۔

مزید : علاقائی